انقلابِ حقیقی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 28 of 164

انقلابِ حقیقی — Page 28

۔انقلاب حقیقی چونکہ ان کے رؤساء اس خیال کے نسلی طور پر قائل چلے آتے تھے اس لئے باوجود طاقتور ہونے کے وہ خلافت کے برائے نام جوئے کو اٹھائے ہوئے تھے۔بابلی تہذیب کی بنیاد علم ہندسہ اور ہیئت (۴) چوتھی تہذیب بابلی تہذیب ہے اس کی بنیاد علم ہندسہ اور بیت پر رکھی گئی تھی۔اس کے بانیوں کا خیال تھا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے سورج، چاند اور تارے بنائے ہیں اور ایک نظام دنیا میں جاری کیا ہے انسانی ترقی اس نظام کی نقل کرنے سے ممکن ہے اس لئے ہمیں نظام شمسی پر غور کر کے اور اس کے راز معلوم کر کے اس کی اتباع کرنی چاہئے۔مغربی تحریک کا پیغام مادیت اور قوم پرستی (۵) پانچویں تہذیب یعنی مغربی تحریک کی بنیاد مادیت اور قوم پرستی پر ہے۔پانچوں تحریکوں کی مزید تشریح اختصاراً پانچوں مادی تحریکوں کا ذکر کرنے کے بعد اب میں ان کے بنیادی اصولوں کے نتائج کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔آرین تہذیب چونکہ نسلی امتیاز اور تفوق پر مبنی تھی باوجود بہت وسعت پا جانے کے کبھی کوئی امپائر نہ بنا سکی۔نیز نسلی امتیاز کی وجہ سے ان میں وہ اتحاد بھی پیدا نہ ہو سکا جو ایرانیوں میں تھا۔اس کے مقابلہ میں رومن امپائر نے ترقی کی کیونکہ اس کے سیاسی اصول ایسے تھے کہ قوموں کو مفتوح کرنے کے باوجود وہ ان سے تعلق رکھ سکتی تھیں اس لئے رومن تحریک مستقل ارتقائی منازل طے کرتی چلی گئی اور ارتقائی فلسفہ کی بانی ہوئی۔28