انقلابِ حقیقی — Page 142
انقلاب حقیقی بھی جھوٹ قرار دیتے ہیں بلکہ آپ اس سے بھی زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دیتے اور فرماتے ہیں۔لا يَعِدِ الرَّجُلُ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يَفِی لَہ کہ تم اپنے بچوں سے بھی جھوٹا وعدہ نہ کرو۔تم بعض دفعہ بچے سے جب وہ رو رہا ہو کہتے ہو ہم تجھے ابھی مٹھائی منگا دیں گے پھر جب وہ چپ ہو جاتا ہے تو تم اُسے کوئی مٹھائی منگا کر نہیں دیتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ایسا بھی مت کرو کیونکہ یہ جھوٹ ہے اور جھوٹ بولنا کسی حالت میں بھی جائز نہیں۔۹- گسب پھر کما کر گزارہ کرنا بھی اسلام کا جزو ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دفعہ صحابہ آئے اور انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ایک شخص رات دن عبادت میں لگا ہو اہے، فرمائیے وہ سب سے اچھا ہو ایا نہیں؟ انبیاء کا بھی کیسا لطیف جواب ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا جب وہ رات دن عبادت میں لگارہتا ہے تو کھا تا کہاں سے ہے۔انہوں نے عرض کیا لوگ دیتے ہیں۔آپ نے فرمایا تو پھر جتنے اُسے کھانے پینے کیلئے دیتے ہیں وہ سب اس سے بہتر ہیں۔اسی طرح حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجلس میں بیٹھے تھے کہ پاس سے ایک نوجوان گزرا جو نہایت لمبا مضبوط اور قوی الجثہ تھا اور بڑی تیزی سے اپنے کسی کام کیلئے دوڑتا ہو اجا رہا تھا۔بعض صحابہ نے اسے دیکھ کر تحقیر کے طور پر کوئی ایسا لفظ کہا جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جا تیرا بُر اہو اور کہا کہ اگر اس کی جوانی اللہ کے رستہ میں کام آتی تو کیسا اچھا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا۔یہ کہنے کا کیا مطلب ہوا کہ تیرا بُر ا ہو جو شخص اس لئے تیزی سے کوئی کام کرتا ہے کہ اس سے اپنی بیوی کو 142