انقلابِ حقیقی — Page 141
انقلاب حقیقی فرمایا ہے کہ صدقہ دینا ہر انسان کا کام ہے جو مال دے سکتا ہے وہ مال دے اور جو مال نہیں دے سکتا وہ اپنے ہاتھ سے کام کرے۔اسی لئے تحریک جدید میں میں نے بتایا ہے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرو اور اگر کوئی ہاتھ بھی نہیں ہلا سکتا تو صرف دعا کرتا رہے کیونکہ اس صورت میں یہی اس کا کام سمجھا جائے گا۔ے۔صفائی صاف رہنے کے متعلق فرماتے ہیں النظافة من الایمان کہ صفائی رکھنا ایمان کا جزو ہے۔پھر فرماتے ہیں۔اَخْرِجُوا مِندِيلَ الْغَمَرِ مِنْ بُيُوتِكُمُ فَإِنَّهُ مَبِيْتُ الْخَبِيثِ وَ مَجْلِسُه له که وه دستر خوان جس کو چکنائی لگ گئی ہوا سے اپنے گھروں سے نکال کر باہر پھینک دو کیونکہ وہ خبیث چیز ہے اور گندگی کا مقام ہے یعنی اس پر مکھیاں بیٹھتی ہیں، کیڑے آتے ہیں اور بیماریاں ترقی پکڑتی ہیں۔مگر تعجب ہے کہ آج کل لوگ نیکی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کپڑے کو اس وقت تک نہ دھویا جائے جب تک کہ وہ پھٹ نہ جائے۔صداقت صداقت کے متعلق فرماتے ہیں اِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّ الْكَذِبَ لَا يَصْلُحُ فِي الْجِدِ وَلَا بِالْهَزْلِ وَلَا يَعِدِ الرَّجُلُ صَبِيَّةَ ثُمَّ لَا يَفِی لَهُ " کہ اے لوگو تم جھوٹ سے بچو اور یہ اچھی طرح سمجھ لو کہ جھوٹ نہ بنسی میں جائز ہے نہ سنجیدگی میں۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم نے جھوٹ نہیں بولا محض ہنسی کی ہے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه ۱ ۱ مطبوعه مصر ۱۳۲۱هـ مقدمه ابن ماجه باب اجتناب الْبَدْعِ وَالجدل 141