انقلابِ حقیقی — Page 8
انقلاب حقیقی کے ماتحت میری بیعت کی ہے اور میری صداقت میں انہیں کسی قسم کا طبہ نہیں وہ بھی وہاں جائیں اور تماشہ کے طور پر ان کے لیکچر میں بیٹھیں۔اگر ایسا جائز ہوتا تو ہمیں نظر آتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر بحث کے موقع پر پہنچ جاتے اور فرماتے کہ آؤ ہم تحقیق کریں اسلام سچا ہے یا نہیں؟ یہودی لیکچر دیتے تو ان میں چلے جاتے کہ شاید یہودی مذہب سچا ہو، عیسائی لیکچر دیتے تو وہ سننے چلے جاتے اور کہتے کہ تحقیق کرنی چاہئے۔مگر کہیں سے بھی یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی مجالس میں گئے ہوں بلکہ آپ اگر فرماتے ہیں تو یہ کہ اَدْعُوا إلى اللون على بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي ! میں نے خدا کو دیکھ کر مانا ہے مجھے مزید تحقیق کی کیا ضرورت ہے۔پس جس نے مجھے مانا اور تحقیق کر کے مانا ہے اسے تماشہ کے طور پر وہاں جا کر وقت ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ان کا جانا بے فائدہ اور لغو ہے۔ہاں جس نے ابھی تک تحقیق نہیں کی اسے یقیناً جانا چاہئے۔شیخ عبد الرحمن مصری کا لغو مطالبہ دوسرے انہوں نے وہی بات کی ہے جو حروریہ کیا کرتے تھے کہ بعض دفعہ ایک اچھی بات کہتے مگر ارادہ فساد اور شرارت کا ہوتا۔جیسے کل ہی میں نے بتایا تھا کہ وہ حضرت علی کی مجلس میں آجاتے اور نعرہ لگاتے کہ لاحُكُمَ إِلَّا لِلهِ کہ حکم اللہ کا ہے اور مسلمانوں کو آپس يوسف: ۱۰۹ ے حروری: عراق میں کوفہ کے نزدیک ایک چھوٹا سا مقام حروراء ہے۔جہاں خوارج نے سب سے پہلے حضرت علی کے خلاف خروج کیا تھا۔اسی حروراء کی نسبت سے ابتدائی دور کے خوارج کو ” حروریہ“ بھی کہتے ہیں۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۴۲ ۵ مطبوعہ لاہور۱۹۸۷ء) 8