علمی دنیا میں انقلاب عظیم

by Other Authors

Page 39 of 55

علمی دنیا میں انقلاب عظیم — Page 39

۳۹ که آیات پر غور کرنے سے ایک حقیقت واضح ہے آر ایس دی کے مترجمین کے سامنے ایک ہی منصوبہ تھا کہ جہاں تک ہو سکے کلام مقدس میں سے وہ تمام آیات حذف کر دی جائیں جن سے خداوند یسوع مسیح کا تجسم، الوہیت ، کفارہ ، مُردوں میں سے زندہ ہونا، اور آسمان پر صعود فرمانا ثابت ہوتا ہے تا کہ خداوند سوع مسیح کی دوبارہ آمد مشکوک ہو جائے اور خداوند کو وہی حیثیت حاصل رہے جو دوسرے انبیاء کو حاصل ہے اور انہوں نے اس طرح خداوند مسیح کی الوہیت اور پاکیزگی اور فوق البشر ہونے کا انکار کیا ہے اور یہ ایک ایسی مذموم جسارت ہے کہ اس کی موجودگی میں مسیحیت کی ساری عمارت دھڑام سے گر جاتی ہے۔“ در ساله کلام حق گوجرانوالہ اپریل ۱۹۷۸ء ص ) گنبد خضری اردو ماہنامہ " رابطہ کراچی " رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی جگہ دفن کیا گیا جہاں آپ کی وفات ہوئی تھی۔یہ جگہ ام المومنین حضرت