علمی دنیا میں انقلاب عظیم

by Other Authors

Page 37 of 55

علمی دنیا میں انقلاب عظیم — Page 37

۳۷ آسمان پر جانے کا ذکر مولانا حافظ ابو الفرح محمد عبد الحمید صاحب پانی پیتی۔" باری تعالیٰ عزحکمہ نے حضرت مسیح کو اوس جگہ سے بجو ہر عنصری اپنی طرف کھینچ لیا ، اوٹھا لیا ، بلا لیا نہ یہ کہ آسمان کی طرف اوڑا لیا جیسا کہ نادان آریے نے سمجھا۔اگر کوئی مدعی غیرت دار قرآن کے الفاظ سے یہ امر ثابت کر دے کہ حضرت عیسی کو خدا نے آسمان پر اڑا لیا تو ہم اس کو ہمیں روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔“ ( ترک اسلام بجواب ترکب اسلام ص ۱۹۳ مطبع ہمدرد اسلام آگرہ نومبر سنہ) ۲۔اسلامی منشن لاہور : " قرآن میں کہیں نہیں لکھا کہ میں آسمان پر زندہ ہے اور پھر بنی آدم کی ہدایت اور رہبری کے لیے نازل ہو گا۔اگر ہے تو قرآن حکیم کی وہ آیت پیش کریں جس میں مسیح کے کسی آسمان پر ہونے کا ذکر ہے یا یہ لکھا ہے کہ آپ دنیا کی ہدایت کے لیے دوبارہ آئیں گے۔( آئینہ حقائق قرآن ص ۹۵)