انفاق فی سبیل اللہ — Page 22
دے گا ایک جامع ارشاد انفاق في سبيل الله ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 318) ✰✰✰ ☆ وو سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ واللہ تعالٰی فرماتے ہیں: یہ زمانہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے اس میں ایک جہاد مالی قربانیوں کا جہاد بھی ہے۔کیونکہ اس کے بغیر نہ اسلام کے دفاع میں لٹریچر شائع ہوسکتا ہے ، نہ قرآن کریم کے مختلف زبانوں میں ترجمے ہو سکتے ہیں ، نہ یہ ترجمے دینا کے کونے کونے میں پہنچ سکتے ہیں۔نہ مشن کھولے جاسکتے ہیں ، نہ مربیان، مبلغین تیار ہو سکتے ہیں اور نہ مربیان، مبلغین جماعتوں میں بھجوائے جاسکتے ہیں۔نہ ہی مساجد تعمیر ہوسکتی ہیں۔نہ ہی سکولوں ، کالجوں کے ذریعہ سے غریب لوگوں تک تعلیم کی سہولتیں پہنچائی جاسکتی ہیں۔نہ ہی ہسپتالوں کے ذریعہ سے دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے۔پس جب تک دنیا کے تمام کناروں تک اور ہر کنارے کے ہر شخص تک اسلام کا پیغام نہیں پہنچ جاتا اور جب تک غریب کی ضرورتوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ مالی 22