انفاق فی سبیل اللہ — Page 21
انفاق في سبيل الله اور اس وقت کوئی خدمت کرو گے تو اپنی ایمانداری پر مہر لگا دو گے۔اور تمہاری عمر میں زیادہ ہوں گی اور تمہارے مالوں میں برکت دی جائے گی۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 498) ”ہمارے نزدیک سب سے بڑی ضرورت آج اسلام کی زندگی ہے۔اسلام ہر قسم کی خدمت کا محتاج ہے۔اس کی ضرورتوں پر ہم کسی ضرورت کو مقدم نہیں کر سکتے۔۔۔آج سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اور بن پڑے اسلام کی خدمت کی جاوے۔جس قدر وو روپیہ ہو وہ اسلام کی احیاء میں خرچ کیا جاوے۔“ ( ملفوظات جلد 2 صفحہ 327) ہر ایک شخص جو اپنے تئیں بیعت شدوں میں داخل سمجھتا ہے اس کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے مال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔۔۔ہر ایک بیعت کنندہ کو بفقد ر وسعت مدددینی چاہئے تا خدا تعالیٰ بھی انہیں مدد ہر ایک شخص کا صدق اس کی خدمت سے پہنچانا جاتا ہے۔عزیز و! یہ دین کے لئے اور دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت ہے اس وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا۔“ ☆☆☆ کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحه 83) مال سے محبت مت کرو۔کیونکہ وہ وقت آتا ہے کہ اگر تم مال کو نہیں چھوڑتے تو وہ تمہیں چھوڑ 21