انفاق فی سبیل اللہ — Page 9
انفاق في سبيل الله بسم اللہ الرحمن الرحیم إنفاق في سبيل الله مقدس ارشادات اور ایمان افروز واقعات) اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں اس غرض سے پیدا کیا ہے کہ وہ ایک عبد کے طور پر زندگی گزارتے ہوئے قرب الہی کی سب راہوں کی پیروی کرتا رہے تا کہ جب اس دار العمل سے دار الجزاء کی طرف منتقل ہو تو اپنے مقصدِ حیات میں کامیاب قرار پائے اور رضائے الہی کی ابدی جنت میں داخل ہو سکے۔اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے خدا تعالیٰ نے جو ذرائع اور وسائل انسان کو عطا فرمائے ہیں ان میں سے ایک اہم ذریعہ انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کے راستہ میں، اس کی رضا حاصل کرنے کی خالص نیت سے خرچ کرنا ہے۔اس مضمون میں، میں اسی موضوع پر چند با تیں آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں۔آیات قرآنی اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے قرآن مجید کی صورت میں جو کامل شریعت اتاری اور جس کو ھدی للناس بھی فرمایا اور بالخصوص ھدی للمتقین بھی۔اس میں ہر وہ مضمون بڑی وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے جس کی انسان کو اپنا مقصدِ حیات حاصل کرنے کے لئے ضرورت ہو سکتی ہے۔ان مضامین میں سے ایک اہم مضمون راہ خدا میں اپنے اموال کو خرچ کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔جس طرح تاکید اور وضاحت سے یہ مضمون 9