انفاق فی سبیل اللہ — Page 5
عرض ناشر کتابچہ انفاق فی سبیل اللہ محترم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب نے مرتب فرمایا ہے۔اس میں قرآن مجید، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ متعد دحوالہ جات پیش کرتے ہوئے کئی ایمان افروز واقعات بھی تحریر کئے ہیں۔یہ کتابچہ پہلی بار جماعت احمد یہ برطانیہ کی طرف سے جنوری 2017 میں طبع ہوا سید نا حضور انور ایدہ اللہ کی اجازت سے نظارت نشر واشاعت اسی کتا بچہ کو ہندوستان میں شائع کر رہی ہے۔اس کی پرنٹ ریڈی فائل برائے اشاعت محترم مولانا عطاء المجیب را شد صاحب امام مسجد فضل لندن کی طرف سے ہمیں ملی ہے اسی کو ان کی ذمہ داری پر من وعن شائع کیا جا رہا ہے اللہ تعالیٰ محترم موصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے باعث خیر و برکت بنائے اور ہم سب کو ان ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان