انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 23 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 23

انفاق في سبيل الله جہاد جاری رہنا ہے۔اور اپنی اپنی گنجائش اور کشائش کے لحاظ سے ہر احمدی کا اس میں شامل ہونا فرض ہے۔خطبه جمعه فرمودہ 31 مارچ 2006 مطبوعه الفضل لندن 21 اپریل 2006 صفحہ 6 ) مالی قربانیوں کے ایمان افروز نمونے: انسان کو اللہ تعالیٰ نے کچھ اس طرح سے بنایا ہے کہ کبھی وہ خدائی فرمان کوسن کر ایسا متاثر ہوتا ہے کہ یک لخت اس کی کایا پلٹ جاتی ہے۔حضرت عمرؓ کے بارہ میں آتا ہے کہ کان وقافاً عندالقرآن کہ وہ قرآن مجید کی آیات سن کر فوراً تابع فرمان ہوتے ہوئے رک جایا کرتے تھے۔حضرت ابو بکر کی زبانی آیت کریمہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُل ( آل عمران 145 ) سن کر حضرت عمر پر کیا گزری؟ سونتی ہوئی تلوار ہاتھ سے گر پڑی اور کھڑا ہونا بھی مشکل ہو گیا۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ فرمان نبوی کان میں پڑتا ہے اور زندگی میں ایک عظیم انقلاب بر پا ہو جاتا ہے۔گلی میں راہ چلتے صحابی کے کان میں رسولِ خدا کی آواز پڑی کہ بیٹھ جاؤ۔وہ براہ راست مخاطب بھی نہ تھے لیکن وہ ہیں گلی میں بیٹھ گئے۔شراب کا دور چل رہا تھا اعلان سنائی دیا کہ شراب آج سے حرام کر دی گئی ہے۔غلبہ خمر کے با وجود ایک صحابی اٹھے اور لاٹھی سے شراب کے مٹکے چکنا چور کر دیئے۔دراصل نیکی کے ہر میدان میں اطاعت کا یہی مقام ہر مومن کو حاصل کرنا چاہیے۔اسی غرض سے تربیتی تقاریر میں آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ اور حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے ارشادات کو بیان کیا جاتا 23