انفاق فی سبیل اللہ — Page 39
انفاق في سبيل الله میری طرف سے یہ ساری رقم مسجد کے لئے قبول کرلیں۔اسی مجلس کا ایک اور بہت ہی ایمان افروز واقعہ ہے۔مسجد کی تعمیر کی مبارک تحریک کرنے کے موقعہ پر جب میں نے وعدوں کی لسٹ پر نظر ڈالی تو دیکھا کہ سب سے زیادہ وعدہ ایک احمدی خاتون کا تھا۔میں نے تقریر میں اس کا ذکر کر دیا اور مردوں کو توجہ اور غیرت دلائی۔ایک دوست نے خاتون کے دس ہزار پاونڈ کے مقابل پر پندرہ ہزار کا وعدہ کر دیا۔چند لمحوں میں اسی خاتون کی طرف سے چٹ آئی کہ میرا وعدہ ہیں ہزار پاؤنڈ لکھ لیں۔میں نے جب اس کا اعلان کیا تو اس مرد نے اپنا وعدہ فوراً بڑھا کر اکیس ہزار پاؤنڈ کر دیا۔مومنانہ مسابقت کا ایک ایمان افروز نظارہ تھا۔ہر ایک منتظر تھا کہ دیکھیں اب کیا بنتا ہے۔فوراً ہی اس مخلص خاتون کی طرف سے ایک اور چٹ موصول ہوئی جس کے مضمون نے سب مردوں کو لا جواب کر کے رکھ دیا۔لکھا تھا کہ اب اس طرح بار بار وعدے بڑھانے کا موقع نہیں۔میری طرف سے نوٹ کر لیا جائے کہ مسجد کی تعمیر کی خاطر ساری جماعت میں سے جو کوئی بھی سب سے زیادہ وعدہ لکھوائے گا۔میرا وعدہ ہر صورت میں اس سے ایک ہزار پاؤنڈ زیادہ ہو گا! مسابقت بالخیرات کا کیا ہی قابل رشک نمونہ ہے جو اس احمدی خاتون نے دکھایا! ✰✰✰ محترمه کریم بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم منشی امام دین صاحب کی مثال بھی عجیب شان کی حامل ہے۔آپ مالی حالات کی ناسازگاری کے باوجود ہمہ وقت مالی قربانی کی راہیں تلاش 39