انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 29 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 29

انفاق في سبيل الله سے گذر گئے۔حضرت مسیح الزمان، مهدی دوراں علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نے قرونِ اولیٰ کے صحابہ کے نقوش پا کی کچھ اس فدائیت سے پیروی کی کہ ان کے آقا نے انہیں جیتے جی یه نوید سنادی که مبارک وہ جو اب ایمان لایا صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا ان صحابہ کرام اور تابعین کرام کی مثالیں کوئی دور کی بات نہیں۔ان میں سے بعض خوش نصیبوں کو دیکھنے کا شرف ہم میں سے بعض نے پایا اور بہت سے ایسے تابعین ہیں کہ جو آج اس دور میں ہمارے درمیان موجود ہیں اور اپنے پیش روصحابہ کے رنگ میں رنگین ہیں۔آئیے دیکھیں کہ اسلام کے ان فدائیوں نے مالی قربانیوں کے میدانوں میں کس کس انداز میں روشن مینار تعمیر کیے ہیں۔☆☆☆ راہ خدا میں خرچ کرنا ایک بات ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے بے پناہ فدائیت ، ایثار اور مسابقت کا جذبہ بھی ساتھ ہو تو ایسی قربانیوں کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔بالکل ابتدائی زمانہ کی بات ہے حضرت مسیح پاک علیہ السلام کو ایک اشتہار شائع کرنے کے لیے ساٹھ روپے کی ضرورت تھی۔آپ نے حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی سے فرمایا کہ ضرورت فوری ہے۔کیا ممکن ہے کہ آپ کی جماعت اس ضرورت کو پورا کر سکے؟ حضرت منشی صاحب نے حامی بھرلی اور حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی بات سن کر سید ھے گھر گئے۔اپنی بیوی کی 29