انفاق فی سبیل اللہ

by Other Authors

Page 28 of 45

انفاق فی سبیل اللہ — Page 28

انفاق في سبيل الله سے زیادہ کسی کو سخی نہیں دیکھا۔دونوں کا انداز قربانی مختلف تھا۔حضرت عائشہ تو تھوڑا تھوڑا کر کے مال جمع کرتیں اور جب کچھ مال جمع ہو جاتا تو سب کا سب تقسیم کر دیتیں۔مگر حضرت اسماء کا طریق یہ تھا کہ وہ تو کوئی چیز اپنے پاس رکھتی ہی نہ تھیں۔☆☆☆ الادب المفرد باب السخاوة ) ایک بار رسول خداﷺ نے عورتوں کو راہ خدا میں قربانی کرنے کی نصیحت فرمائی۔ابھی آپ واپس گھر نہیں پہنچے تھے کہ حضرت ابن مسعود کی بیوی آگئیں اور عرض کیا کہ میرے پاس جس قدر زیورات ہیں وہ سب کے سب لے آئی ہوں اور راہِ خدا میں پیش کرتی ہوں۔( صحیح بخاری کتاب الزکوة) یہ چند مثالیں بطور نمونہ ہیں۔حق تو یہ ہے کہ رسول پاک ﷺ کی پاک نظر ان صحابہ کے وجودوں پر کچھ ایسا کام کر گئی کہ وہ اپنے آپ سے کھوئے گئے۔انہوں نے فنافی اللہ اور انفاق سبیل اللہ کے وہ نمونے دکھائے جن کی نظیر ملنا محال ہے۔دور حاضر کی مثالیں: اور آئیے اب دیکھتے ہیں کہ اس دور آخرین میں جو حضرت رسول پاک ﷺ کے غلام کامل اور عاشقِ صادق کا بابرکت دور ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا اور سعادت عطا فرمائی کہ ہم نے یہ زمانہ پایا جس کی راہ تکتے تکتے لاکھوں کروڑوں انسان اس دنیا 28