امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 27 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 27

۲ حکومت قائم ہو جائے گی تو پھر یورپ میں بھی اسلامی حکومت ہوگی اور امریکہ میں بھی اسلامی حکومت ہوگی اور جب چین و جاپان بھی مسلمان ہو جائیگا تو وہاں بھی اسلام کی حکومت قائم ہوگی اور جب یہ اعظم افریقہ مسلمان ہو جائے گا تو وہاں بھی اسلام کی حکومت قائم ہو جائیگی اور انشاء اللہ تعالی ساری دنیا میں اسلام کا جھنڈا جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں ہوگا۔لہذا اس وقت ہمارا اصل کام اسلام کے لئے دلوں کو فتح کرنا ہے۔کسر صلیب حدیثوں میں جومسیح موعود کا کام کسر صلیب بیان ہوا ہے، اس سے مراد علمائے امت نے یہ لی ہے کہ سیج موجود نصاری کے عقائد کا ابطال کریگا گویا وہ دلائل اور شواہد سے ثابت کر دیگا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب پر جان نہیں دی بلکہ وہ حسب آیتِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ مقتولی اور مصلوب ہونے سے بچائے گئے اور یہودی ان کو قتل کرنے اور صلیب پر مارنے پر قادر نہ ہو سکے۔عیسائیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ابن اللہ اور الہا مجسم تھے انہوں نے انسانوں کے گناہوں کے بدلے فدیہ کے طور پر جان دی ہے اور وہ لوگوں کے گناہوں کیلئے کفارہ ہو گئے ہیں۔اب جو لوگ انکی صلیبی موت پر ایمان لائیں وہی نجات پائیں گے۔لہذا جب تک دلائل بقیہ اور محبت و برکان سے عیسائیوں پر یہ ثابت نہ کر دیا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السّلام نے صلیب پر جان نہیں دی اسوقت تک عیسائی اسلام کو قبول نہیں کر سکتے۔یہ کام حضرت ہائی سلسلہ احمدیہ کے ہاتھوں با حسن وجوہ سرانجام پا چکا ہے۔کیونکہ آپنے انجیل دلائل وبراین در تاریخی شواہد سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السن نے صلیب پر جان نہیں دی۔بلکہ وہ صلیب پر سے نشی کی حالت میں اتارے گئے اورشی سے ہوش میں آنے کے بعد وہ مخفی طور پر اپنے شاگردوں سے ملتے ہے اور پھر تاریخی شواہد پیش کر کے