امام مہدی کا ظہور — Page 13
اور باطن میں لوگوں کو ہدایت دی جائے۔اسی غرض کے لئے انبیاء بھیجے جاتے رہے ہیں۔شیعہ روایات اب شیر روایات کو بیٹے یوں کی دیت کی متر کتاب باران نور جلد ۱۳ م پر ایک حدیث نبوی میں وارد ہے:۔يُقِيمُ النَّاسَ عَلَى مِلَّتِي وَشَرِيعَتِي وَيَدْعُوهُمْ إِلَى كِتَابِ الله عَزَّ وَجَلَّ مَن أطَاعَةُ أَطَاعَتِي وَمَنْ عَصَاهُ عَصَانِي " یعنی امام مہدی لوگوں کو میری ملت اور شریعت پر قائم کر دیگا او رانہیں کتاب الله کی طرف دعوت دیگا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ سلم کرتے ہیں جواسکی اطاعت کریگا وہ میری اطاعت کریگا اور جو ہندی کی نافرمانی کریگا وہ میری نافرمانی کریگا۔اب ایک اور حدیث ملاحظہ کیجئے حضرت ابو سعید خدری کی ایک روایت ناسخ التواریخ میں بھی درج کی گئی ہے جو شیعہ اصحاب کی ایک معتبر کتاب ہے اس کی جلد اصفحہ ۱۸۶ میں یہ حدیث یوں مروی ہے :۔عَنْ ابْن سَعِيدِ الْخُدْرِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَا الْمَهْدِيُّ فَا مَّا الْقَائِمُ فَيَاتِيهِ الْخِلَافَةُ وَلَمْ يَحْرِقُ فِيْهَا مِحْجَمَةٌ مِّن دَمٍ یعنی۔ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدی ہم سے ہوگا۔یعنی جھارا پیرو ہو گا لیکن اس القائم (مہدی) کو خلافت اس طرح ملے گی کہ اس کے حصول میں اسے ایک سینگی بھر خون نہیں بہانا پڑے گا۔