امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 5 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 5

لَمْ يَخْلُمُ مِنْهَا مِنَ النَّقَدِ إِلَّا الْقَلِيلُ الْأَوَّلُ مِنْهُ یعنی۔یہ وہ تمام احادیث ہیں جنہیں اللہ نے مہدی اور اس کے آخری زمانہ میں خروج کے متعلق نکالا ہے اور یہ احادیث جیسا کہ آپنے جرح سے معلوم کر لیا ہے سوائے قلیل الاقل کے تنقید سے خالی نہیں۔روایات تعلق مہدی میں تضاد ان روایات میں جوصریح تضاد موجود ہے وہ یہ ہے کہ بعض احادیث میں مہدی کو اولاد فاطمی سے قرار دیا گیا ہے۔بعض میں امام حسین کی اولاد سے بعض میں امام حسین کی اولاد سے۔بعض میں حضرت عباس کی اولاد سے بعض میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہدیتی مجھ سے ہے یا میری امت میں سے نکلے گا۔ایک روایت میں مہدی کو حضرت عمران کی اولاد سے قرار دیا گیا ہے۔اختلاف کی وجہ روایات میں یہ اختلاف سیاسی وجوہ سے پیدا ہوا ہے کیونکہ خلافت راشدہ کے بعد انتشار کے زمانہ میں ہر گروہ نے دوسرے گروہ پر اپنی سیاسی برتری ظاہر کرنے کے لئے تصرف سے کام لیا ہے تا کہ مسلمان ان کے ہی گروہ کے ہوا خواہ بنیں۔اس لئے ان سب روایات سے اعتبار اٹھ گیا ہے جن میں مہدی کا کسی خاص خاندان میں پیدا ہو نے کا ذکر ہے۔اور صرف وہی روایات قابل قبول رہتی ہیں جن میں امام مہدی کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہونا مذکور ہے کیونکہ ایسی روایات ہی سیاسی وجوہ کے اثر سے پاک دکھائی دیتی ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضرت صل اللہ علیہ سلم نے مہدی آخرالزمان کی