امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 4 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 4

مسلمات اہل سنت و تشیع ہے۔بڑا لمبا چوڑا عنوان ہے مگر وقت کی تنگی کی وجہ سے مجھے اختصار سے کام لینا ہو گا۔ہم لوگ حضرت مسیح موعود کو مہدی معہود یقین کرتے ہیں۔کیونکہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے " خطبہ الہامیہ " میں یہ دعوی فرمایا ہے :- "أيها الناس إنى انا المسلح المحمدى واحمد المهدى" یعنی۔اسے لوگو بائیں ہی مسیح محمدی ہوں اور میں ہی احمد مہدی ہوں۔احباب کرام ! آپ معلوم کر چکے ہیں۔میری تقریر کا موضوع امام مہدی کا ظہور ہے اور مجھے اس بارہ میں اہل سنت اور اہل تشیع کے مسلمات کو پیش کرنا ہے۔گویا مجھے بتانا ہے کہ اہل تشیع اور اہل سنت کے مسلمات میں وہ کون سی باتیں ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اپنے مہدی ہونے کے دعوی میں صادق ہیں۔امام مہدی کے ظہور کے متعلق بہت سی حدیثیں ہیں جو اپنے اندر صریح تضاد او را اختلاف رکھتی ہیں۔لہذا مجھے ان کا عطر نکال کر پیش کرنا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ العزیز یہ معطر مومنین کے مشام جان کو ضرور معطر کرے گا۔علامہ ابن خلدون نے مہدی کے متعلق اپنے مقدمہ میں ترندی۔ابو داؤد ابن ماجہ - حالم۔طبرانی اور ابوالعالی موصلی کی تمام احادیث درج کر کے ان کے اسناد پر چرخ و تنقید کی ہے اور بالآخر اپنی رائے یوں دی ہے کہ :۔فهذهِ جُمْلَة الأَحَادِيثِ الَّتِي أَخْرَجَهَا الْأَئِمَّةُ فِي شَانِ الْمَهْدِى وَخُرُوجِهِ أَخَرَ الزَّمَانِ وَهِيَ كَمَا رَايُّكَ