امام مہدی کا ظہور — Page 32
۳۲ پس امام مہدی کا ہندوستانی ہونا ضروری تھا حضرت امام مہدی ہندوستانی ہیں اور خدا کے فضل سے امام مہدی کی جماعت اب ساری دنیا میں پھیل رہی ہے اور انشاء اللہ تعالی ساری دنیا کے قلوب میں اسلام کی حکومت قائم ہو جائیگی۔وَمَا ذلك على الله بعزيز - احباب کرام ! اب میں حضرت بانی جماعت احمدیہ کی ایک پر جلال پیش گوئی کے بیان پر اپنی تقریر ختم کرتا ہوں۔حضور فرماتے ہیں :۔خدا تعالٰی نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا۔میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میر گسلسلہ کو تمام روئے زمین پر پھیلائے گا۔سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور روشن نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی۔یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا۔بھٹو نے گا۔یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائیگا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی ابتلاء آئیں گے۔مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا۔اور اپنے وعدہ کو پورا کر ے گا۔سو اسے سننے والو ! ان باتوں کو یاد رکھوا اور ان پیش گوئیوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ کر لو۔کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پوکر ہو گا۔د تذکره صفحه ۵۳۶) وَآخَرُدَ عوانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ