امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 28 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 28

YA ثابت کیا ہے کہ وہ آسمان پر نہیں گئے۔بلکہ آپنے نسیبین کے راستے ایران اور افغانستان سے گزر کر کشمیر مں پہنچ کر اپنی باقی عمرو ہاں عزت اور وجاہت کے ساتھ بسر کی ہے اور طبعی اور با معرآت وفات پا کر سری نگر محله خانیار میں حسب آیت يُعيسى إِنِّي مُتَوَفِيكَ وَرافِعُك الي مدفون ہیں اور ان کی قبریوز آسف نبی کی قبر کے نام سے معروف ہے۔یوز کا لفظ یسوع کی ہی ایک دوسری صورت ہے اور آسف کے معنے تلاش کنند کے ہیں۔حضرت عیسی علیہ اسلام فلسطین سے ہجرت کر کے اپنی قوم کی تلاش میں نکلے اور اس مناسبت سے اپنا نام آسف رکھ لیا کشمیر میں حضرت بانی اسلسلہ احمدیہ کی تحقیقات کے مطابق اسرائیلی قوم آباد تھی اور انہیں کے بیان کے مطابق میت کو اسرائیلیوں کے پاس پہنچنا ضروری تھا۔اس ہجرت کے متعلق قرآن مجید میں بھی اشارہ ملتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :- جَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَ أَمَّهُ أَيَةٌ وَاوَيْتُهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ ومَعِين رمومنون آیت : ۵) یعنی ہم نے ابن مریم اور اس کی ماں کو ایک عظیم الشان نشان بنایا اور ان دونوں کو ایک اونچی زمین کی طرف پناہ دی جو آرام دہ اور چشموں والی ہے۔اس آیت میں حضرت مریم اور ابن مریم کے کسی پہاڑی علاقہ کیطرف جو چشموں والا ہے ہجرت کا ذکر ہے۔ایک حدیث میں بھی آیا ہے کہ آپ کو ہجرت کا حکم دیا گیا تھا۔اس حدیث کے الفاظ یہ ہیں اولى الله تَعَالَى إِلى عِيسَى أَنْ يُعِيْلَى انْتَقِلُ مِن مَكَانٍ إِلَى مَكانٍ لِيلاً تُعرَنَ فَتودى " (کنز العمال جلد ۲ صفحه به ۳)