امام مہدی کا ظہور

by Other Authors

Page 10 of 34

امام مہدی کا ظہور — Page 10

١٠ مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- " انْتُمْ كيف انتم إذا نَزَلَ ابْنِ مَرْيَمَ فِيكُمْ وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ۔تم کیسے خوش قسمت ہو گے جب تم میں ابن مریم نازل ہوگا اور وہ تم میں سے تمہارے امام ہوگا۔یعنی یہ امام باہر سے نہیں آئے گا۔امت محمدیہ میں سے قائم ہوگا۔اور پھر صحیح مسلم کی ایک حدیث میں اس کو عیسی قرار دیا گیا ہے۔صحیح بخاری کی ایک دوسری روایت میں اس کے لئے يَضَعُ الحزب کے الفاظ وارد ہیں۔یعنی وہ لڑائی کو روک دے گا۔مسند احمد بن حنبل میں مروی ہے :- " يُوَشِكَ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ تَلْقَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ إمَامًا مَهْدِيَّا حَكَما عَدْلاً فَيَكْسِرُ القَلِيْب وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجَزْيَةَ وَيَضَعُ الْحَرْبُ اَوْزَارَهَا " د مسند احمد بن حنبل جلد ۲ طلاله بروایت ابو بریده ام یعنی۔آنحضرت صلی الہ علیہ وقت نے فرمایا قریب ہے کہ جو تم میں سے زندہ ہو وہ عیسی ابن مریم سے اس کے امام مہدی حکم و عدل ہونے کی حالت میں ملاقات کرے۔وہ عیسی امام مہدی صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کریگا اور جزیہ موقوف کر دیگا اور لڑائی اپنے اوزار رکھ دے گی۔ان دونوں حدیثوں سے ظاہر ہے کہ مسیح موعود و مہدی جہود اس پوزیشن میں نہیں ہوگا کہ جنہ یہ سے یا لڑائی کرے بلکہ وہ لڑائی کے بغیر دلائل سے صلیبی عقیدہ کو پاش پاش کر دے گا۔اور دلائل کی تلوار سے دجال کو قتل کرے گا کیونکہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ دجال نمک کی طرح پگھل جائے گا۔