علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 34
جاوا کے کسی حصہ پر چڑھ آئیں گی اسی وقت ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبر سنتے ہی میں نے جماعت کو تحریک کی کہ وہ ہمیں دن متواتر تہجد کی نماز ادا کریں اور ہر سوموار اور جمعرات کے روزے رکھیں۔۔۔۔۔۔جب تیسری رات تہجد کی نماز پڑھ کر صبح سے قبل میں تھوڑی دیر کے لئے لیٹ گیا تو مجھے خواب میں بڑے موٹے حروف میں لکھا ہوا دکھائی دیا کہ کتاب دانیال کی پانچویں فصل پڑھو۔۔۔۔۔۔مغرب کی نماز پڑھ کر میں نے بائیبل کا مذکورہ حوالہ پڑھا جس میں بیل شفر نبی سخت نصر کے متعلق ذکر ہے اور آخر میں لکھا ہے کہ خدا نے اسے ایک خواب دکھایا جس کے متعلق دانیال نبی نے خدا سے پوچھا اور اس کی تعبیر بیان کی۔اس خواب کے الفاظ یہ ہیں بل کہ بیلیشفر کی حکومت کا خاتمہ قریب آپہنچا ہے خدا نے اسے تو لا۔وہ ہلکی نکلی۔اب اسے مٹا کر فارسی حکومت کو اس کی جگہ قائم کر دیا جائے گا۔میں نے یہ خواب بعض ہندو اور سکھ دوستوں کے سامنے بھی بیان کیا اور بعض چیده چیده احمدی دوستوں کو بھی بتایا۔اس کے بعد خدا تعالیٰ نے حالات کو ایسا پلٹا دیا کہ چند ماہ میں ہی حکومت جاپان تباہ ہو گئی۔در اصل جاپانی حکومت