علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 27 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 27

۲۷ کرتی ہے۔ایک دفعہ ابن سیرین کے پاس ایک شخص آیا اور بیان کیا کہ مکی نے خواب میں دیکھا کہ میں کوڑے کے ڈھیر پر ننگا کھڑا ہوں۔ابن سیرین نے کہا کہ اگر کوئی اور شخص کافر یا فاسق اس خواب کو بیان کرتا تو میں اس کی تعبیر اور بیان کرتا مگر تو اس تعبیر کے لائق نہیں۔اس لئے شن کہ کوڑے اور کھاد سے مراد یہ ہے کہ تیرے صفات حسنہ سب لوگوں پر کھلے ہیں کیونکہ ننگا ہونے سے انسان کا سب ظاہر ہو جاتا ہے۔اس طرح لوگ تیری خوبیاں دیکھ رہے ہیں۔تو مطلب اس سے یہ ہے کہ صالح آدمی کی خواب کی تعبیر اور ہوتی ہے اور شقی کی اور (البدر جلد را ملا ) تعبير الرؤيا الصغير لابن سیرین میں ایک حکایت لکھی ہے کہ :۔ایک شخص محمد بن سیرین علیہ الرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یکی نے خواب میں دیکھا کہ گویا میں اذان دے رہا ہوں تو اس کی تعبیر فرمائی تیرے دونوں ہاتھ کاٹے جائیں گے پھر دوسرا آدمی حضرت کی خدمت میں آیا حالانکہ پہلا شخص ابھی گیا نہ تھا۔اس نے بھی اسی طرح کا خواب بیان کیا کہ گویا میں اذان دے رہا ہوں تو اس کی تعبیر میں فرمایا کہ تو سیع کرے گا۔اس پر آپ کے ہمنشینوں نے سوال کیا کہ دونوں میں کیا