علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 9 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 9

مشہود طور پر اس عالم میں دکھائی دیتے ہیں بعینہ یہی حال عالم آخرت کا ہے یا یوں کہو کہ عالم خواب عالم آخرت کے لئے اسی عکسی آئینہ کی طرح ہے جو ہو بہو فوٹو گراف اُتار دکھائے اور اسی وجہ سے کہا گیا ہے کہ موت اور خواب دو حقیقی بہنیں ہیں جن کا حلیہ اور شکل اور لوازم اور خواص قریب قریب ہیں اور اگر ہم ایسی زندگی دنیا میں عالم آخرت کے کچھ اسرار بغیر ذریعہ السلام اور وحی کے دریافت کر سکتے ہیں تو بس یہی ایک ذریعہ عالم رویا کا ہے سو دانشمندوں کو چاہیے کہ اگر اُس عالم کی کیفیت دریافت کرنا چاہیں تو عالم رویا پر بہت غور اور توجہ کریں کیونکہ جن عجائبات سے یہ عالم رویا پھرا ہوا ہے اُسی قسم کے عجائبات عالم آخرت میں بھی ہیں اور جس طور کی ایک خاص تبدیلی وقوع میں آکر عالم رویا پیدا ہو جاتا ہے اور پھر اس میں یہ عجائبات کھلتے ہیں عالم آخرت میں بھی اُسی کے مشابہ تبدیل ہے " سرمه چشم آریه ۱۵ ) (109 ۱۲ اکتوبر شار کا واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ا حسب معمول سیر کو نکلے۔چند آدمیوں نے اپنے خواب سنائے حضرت اقدس نے فرمایا :- باطل میں جو تیاریاں حق کی طرف آنے کے لئے ہو رہی