علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 30 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 30

کو جو رویا دکھائی جاتی ہیں ان کا ایک حصہ اُن کے خلفاء اور متبعیی کے ہاتھوں پورا ہوتا ہے۔یہ امر دو مثالوں سے واضح ہو جائے گا۔(الف) ، ستمبر 2ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ : ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں لکھا ہے اور اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے۔انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے۔لیکن بعض رویا نبی کے اپنے زمانہ میں پورے ہوتے ہیں اور بعض اولاد یا کسی منبع کے ذریعہ سے پورے ہوتے ہیں مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیصر و کسری کی کنجیاں ملی تھیں تو وہ ممالک حضرت عمر کے زمانہ میں فتح ہوئے : (بتر ۷ ستمبر ۲۰۱۹ ) حضرت اقدس کی اس تعبیر کے عین مطابق حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو ہندوستان سے ہجرت کر نا پڑی اور حضور ۱۳۱ اگست ۱۹۴۷ء کو قلعہ ہند یعنی پاکستان میں تشریف لے آئے۔(ب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک بار فرمایا کہ :- در ایک دفعہ ہمارے والد صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ آسمان سے تاج اُترا اور اُنہوں نے فرمایا یہ تاج غلام قادر کے سر پر رکھ دو ( آپ کے بڑے بھائی ، مگر اس