علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات

by Other Authors

Page 10 of 40

علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 10

میں اس کے نظارے دکھائے جاتے ہیں۔رویا کا بھی عجیب عالم ہوتا ہے جن باتوں کا نام و نشان نہیں ہوتا وہ وجود میں لائی جاتی ہیں۔معدوم کا موجود اور موجود کا معدوم دکھایا جاتا ہے اور عجیب عجیب قسم کے تغیرات ہوتے ہیں۔و ملفوظات جلد من ۴۳-۴۳۸ ) عالم رویا اور اس کی تغیرات کے غیر محدود عجائبات میں جن میں سے بطور نمونہ صرف نو کا ذکر کیا جاتا ہے۔اول۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السّلام فرماتے ہیں :- " جن لوگوں کو تاویل رویا کا علم نہیں اُن کو ان تغیرات میں تکلف معلوم ہو گا مگر صاحب تجربہ خوب جانتے ہیں کہ رؤیا کے بارہ میں اکثر عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ حقیقت کو ایسے ایسے پردوں اور تمثیلات میں بیان فرماتا ہے۔مسلم نے انس سے روایت کی ہے کہ ایک مرتبہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خواب دیکھی کہ عقبہ بن رافع کے گھر کہ جو ایک صحابی تھا آپ تشریف رکھتے ہیں۔اُسی جگہ ایک شخص ایک طبق رطب ابن طاب کا لایا اور صحابیہ تو کو دیا اور رطب ابن طاب ایک خرما کا قسم ہے کہ جس کو این طاب نام ایک شخص نے پہلے پہل کہیں سے لاکھ اپنے باغ میں لگایا تھا۔پس آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے اس کی