علم تعبیر الّرؤیا اور اس کے عجائبات — Page 25
۲۵ بیان کیا مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے کہ جب گوردا سور میں کرم الدین کے ساتھ حضرت صاحب کا مقدمہ تھا تو ایک دفعہ میں نے خواب دیکھا کہ کوئی کہتا ہے کہ حضرت صاحب کو امرتسر میں سولی پر لٹ کا یا جائے گا تا کہ قادیان دالوں کو آسانی ہو۔میں نے یہ ثواب حضرت صاحب سے بیان کیا تو حضرت صاحب خوش ہوئے اور کہا کہ یہ منتشر خواب ہے۔والدہ صاحبہ فرماتی تھیں کہ حضرت صاحب سولی پر چڑھنے کی یہ تعمیر کیا کرتے تھے کہ عزت افزائی ہوگی۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے راقم الحروف کے نام ایک ملفوف میں اسی نوعیت کا ایک دوسرا خواب ارسال د یا۔یہ ۲۰ جون ۱۹۶۲ء کی تحریر ہے اور غیر مطبوعہ ہے۔خواب اور اس کی تعبیر آپ کے الفاظ مبارک ہی میں درج ذیل ہے : " مجھے خیال آیا کہ ایک حضرت اماں جان کا خواب جو حضرت خلیفہ المسیح ثانی کی پیدائش سے پہلے ایام حمل میں آپ کو آیا تھا وہ بھی لکھ دوں شاید کام آئے۔حضرت اماں جان نے میرے پاس دو تین بار پیرانی باتوں کے سلسلہ میں اس کا ذکر کیا۔فرماتی تھیں کہ جب تمہارے بڑے بھائی میاں محمود پیدا ہونے کو تھے تو میں نے خواب دیکھا کہ میرا نکاح " مرزا نظام الدین سے پڑھا جا رہا ہے۔