اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 3 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 3

نہیں کرتے ؟ اور موجودہ تحریک کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ جماعت احمدیہ پر انتہائی ناپاک ! بے سروپا الزامات لگائے جا رہے ہیں۔احمدیوں کو قوم ، وطن اور اسلام کا غدار قرار دیا جا رہا ہے۔ہر قسم کے بھیانک جرائم ان کی طرف منسوب کئے جا رہے ہیں اور اس بناء پر احمدیوں کے خلاف کھلم کھلا قتل و غارت کی تلقین کی جا رہی ہے، رہی ہے ، ان کے شہری حقوق اور مذہبی آزادی کو سلب کرنے کے مشورے دئے جا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں جو انہیں رو کے اور مہذب مملکت میں کہنے والے شہریوں کی ان کے اموال ٹوٹنے کی ترغیب دی کہ امن اور قانون پسند سے تو مظلوم - میں حق تلفی سے انہیں باز رکھے۔کوئی آواز ظالم کے خلاف نہیں اُٹھتی۔سب خاموش ہیں۔وہ شاعر بھی جو ویت نام اور جنوبی افریقہ کے لئے تو تڑپ اُٹھتے ہیں۔وہ ادیب بھی جو نکاراگوا اور اری ٹیریا کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہیں اور وہ کالم نویس بھی جو فلپائن اور بھارت کی مسلم اقلیتوں کے حقوق کی تائید میں شدید اضطراب دکھاتے ہیں خود اپنے وطن میں اپنے شہروں ، اپنے دیہات اور اپنی گلیوں میں رونما ہونے والی انسانی حقوق کی اس پائمالی کا کوئی نوٹس نہیں لیتے۔ارباب حل و عقد کی خاموشی کا معقدہ بھی لانچل ہے۔رموز سلطنت کو جاننے والے ہی ان اسرار سے پردہ اٹھائیں تو اٹھا ہیں ہم تو صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ کوئی نہیں جو ان کی زبانوں کو ادب سکھائے اور قانون کی بالادستی کے سبق ان کو پڑھائے۔اس معاملہ کو بھی ہم احکم الحاکمین خدا کے سپرد کرتے ہیں۔جماعت احمدیہ پہلے