اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 4 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 4

۶ بھی بارہا ابتلاء کے ان کو بلاؤں میں سے انتہائی صبر و رضا کے ساتھ گذر چکی ہے۔وہ خدا جو ہمیشہ اس مظلوم جماعت کی نصرت فرماتا رہا ہے اب بھی اُسی کی ذات اور اُس کی قادرانہ تائیدات پر ہماری نظر ہے۔عام ایک تیسرا پہلو اس مخالفت کا یہ ہے کہ اسلام کے مقدس نام پر رائے عامہ کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جہاں تک احمدیوں کا تعلق ہے اسلام میں ان کے لئے بنیادی انسانی حقوق حقوق شہریت اور شرف انسانیت بلکہ محسن سلوک کی بھی کوئی گنجائش نہیں اور مذہبی اختلاف کی بناء پر جبر کرنا صرف جائز بلکہ کارِ ثواب ہے۔چنانچہ حکومت سے جماعت کے خلاف انتہائی ناو جب پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات ہو رہے ہیں اور عوامی جذبات کو اپنی تائید میں اُبھار کر جماعت کے مذہبی معتقدات میں مداخلت کے لئے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس ضمن میں ہم اپنے مؤقف کی وضاحت کریں تا کہ آپ خود فیصلہ کر سکیں کہ ہمارے خلاف ان لوگوں کے مطالبات کیس حد تک مبنی بر انصاف ہیں۔آئندہ چند صفحات میں ہم اسی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے