اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 11 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 11

۱۳ تخلیق کائنات ماننا اور سب نبیوں سے آپ کے افضل ہونے کا اقرار کرنا اور اس بات پر ایمان رکھنا کہ آپ صرف اور صرف حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے دامن سے وابستہ ہو کر خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جاسکتا ہے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پرے ہٹ کر ایک شمہ بھر بھی برکت حاصل نہیں کی جاسکتی مسلمانوں کی اکثریت کے نزدیک شدید دلآزاری کا موجب سمجھا جائے گا۔یہاں ایک ضمنی سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ اگر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سب نبیوں سے بڑھ کر سچا اور واجب الاطاعت مانے سے دل آزاری نہیں ہوسکتی تو واجب الاطاعت مان کر پھر عمل اطاعت کرنے میں کیسے ولآزاری ہو جائے گی ؟ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الأَلْبَابِ alis اسے صاحب عقل لوگو ! کچھ تو غور کرو۔سوم : پھر قرآن کریم کو لیجیے۔ایسے لوگ بھی اس ملک میں بستے ہیں جو قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ کا کلام نہیں سمجھتے بلکہ خود حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا من گھڑت کلام یقین کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کے عقائد اور قرآن کریم کے متعلق ان کے منکرانہ خیالات تو مسلمان اکثریت کی ولآزاری اور دشکنی کا باعث نہ ہوں لیکن احمدیوں کا یہ عقیدہ سخت دشکنی اور نا قابل برداشت دل آزاری کا موجب بن جائے کہ قرآن کریم کا ہر لفظ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر الہاما نازل ہوا تھا اور یہ شروع سے لے کر آخر تک خدا تعالیٰ ہی کا کلام ہے اور ہر قسم کی برکت قرآن سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔اس کی تعلیم ہر زمانے کے لئے مکمل و اکمل ہے اور دُنیا کی رُوحانی امور میں بھی اور دنیا وی امور میں بھی نجات اور فلاح کا باعث صرف اور صرف قرآن کریم ہی ہے۔اگر احمدیوں کا یہ ایمان اور یہ عقیدہ کیسی ادنی عقل رکھنے والے مسلمان کے نزدیک بھی پیشکنی قرار نہیں دیا جا سکتا تو اِس