اك حرف ناصحانہ

by Other Authors

Page 10 of 27

اك حرف ناصحانہ — Page 10

۱۲ حقوق رکھتا ہے۔پاکستانی ہندوؤں ، عیسائیوں اور پارسیوں کے عقائد بلاشبہ اسلام کی صریح بنیادی تعلیمات کے خلاف ہیں لیکن ان عقائد پر عمل پیرا ہونے کی انہیں کھلی اجازت ہے اور یہ اجازت کسی مسلمان کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتی۔اسی طرح ایک ہندو، عیسائی یا پارسی کا مسلمانوں کے عقائد کی اشاعت پر بھڑکنے کی بجائے رواداری سے کام لینا ایک قانونی اور اخلاقی تقاضا ہے تو کیا اس وطن عزیز میں صرف ایک احمدی ہی کو اپنے عقیدہ کے مطابق عمل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ؟ بفرض محال اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ صرف احمدیوں کو اپنے عقیدہ اور مذہب پر میل کرنیکی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ اس سے بغیر احمدی اکثریت کی دشکنی ہوتی ہے تو پشکنی کے اس مسئلہ کی ایک انتہائی مضحکہ خیز بلکہ المناک تصویر ابھرے گی اور یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اوّل : تثلیث کا عقیدہ قرآن کریم کے مطابق وہ عقیدہ ہے کہ قریب ہے اس سے زمین پھٹ جائے اور پہاڑ کر کر گر پڑیں وہ تو کسی مسلمان کی دلآزاری کا موجب نہیں بن سکتا نہ ہی صلیب کی عبادت ان کے دلوں کو چر کے لگا سکتی ہے۔ہاں اگر دل آزاری کا موجب ہے تو بس یہ امر کہ غیر مسلم قرار دئے جانے کے باوجود احمدی کیوں اب تک اللہ کو واحد اور لاشریک مانتے ہیں اور اس خدائے واحد و لاشریک کی پرستش اپنا اہم ترین فریضہ سمجھتے ہیں۔دوم :- اور پھر اس بات سے تو مسلمان اکثریت کی دل آزاری نہ ہوگی کہ دوسرے مذاہب کے بنیادی عقائد میں یہ بات داخل ہے کہ ہمارے آقا و مولا اصدق الصادقین ، محمد مصطفیٰ، ام مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم، نعوذ باللہ اپنے دعوی میں پیچھے نہ تھے۔لیکن احمدیوں کا اپنے آقا و مولا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب مخلوقات کا سردار بلکہ وجیہ