ابن مریم

by Other Authors

Page 206 of 270

ابن مریم — Page 206

۲۰۹ اس مسیح کے مقابل پر جس کا نام خدار کھا گیا۔خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا۔تا یہ اشارہ ہو کہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے جو احمد کے ادنی غلام سے بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔یعنی وہ کیسا مسیح ہے جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد کے غلام سے بھی کم تر ہے۔؟ " دافع البلاء - روحانی خزائن۔جلد ۱۸- صفحه ۲۳۳ ، ۲۳۴) منصوبوں علمی طوفان په عقلی طوفان یہ فلسفی طوفان یہ مکر اور کا طوفان یہ فسق اور فجور کا طوفان یہ لالچ اور طمع دینے کا طوفان یہ اباحت اور دہریت کا طوفان یہ شرک اور بدعت کا طوفان جو ہے ان سب طوفانوں کو ذرا آنکھیں کھول کر دیکھو۔اور اگر طاقت ہے تو ان مجموعہ طوفانات کی کوئی پہلے زمانہ میں نظیر بیان کرو۔اور ایمانا کہو کہ حضرت آدم سے لے کر تا ایندم اس کی کوئی نظیر بھی ہے۔اور اگر نظیر نہیں تو خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور حدیثوں کے وہ معنے کرو جو ہو سکتے ہیں۔واقعات موجودہ کو نظر انداز مت کرو تا تم پر کھل جائے کہ یہ عام ضلالت وہی سخت دجالیت ہے جس سے ہر یک نبی ڈراتا آیا ہے جس کی بنیاد اس دنیا میں عیسائی مذہب اور عیسائی قوم نے ڈالی۔جس کے لئے ضرور تھا کہ مجدد وقت مسیح کے نام پر آوے کیونکہ بنیاد فساد مسیح کی ہی امت ہے۔اور میرے پر کشفا یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہی زہرناک ہوا جو عیسائی قوم سے دنیا میں پھیل گئی۔حضرت عیسی کو اس کی خبر دی گئی۔تب ان کی روح روحانی نزول کے لئے حرکت میں آئی اور اس نے