ابن مریم

by Other Authors

Page 199 of 270

ابن مریم — Page 199

۲۰۱ تمام دنیا پر غالب نہ ہوں تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں۔میں راضی ہوں کہ اس جرم کی سزا میں سولی دیا جاوں اور میری ہڈیاں توڑی جائیں۔تریاق القلوب - روحانی خزائن۔جلد ۱۵- صفحہ ۴۹۸ ، ۴۹۹ ) (xii) صلیب بر فتح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا : جیسا کہ مسیح نے اس صلیب پر فتح پائی تھی جس کو یہودیوں نے اس کے قتل کے لئے کھڑا کیا تھا، اس مسیح کا کام یہ ہے کہ اس صلیب پر فتح پاوے کہ جو اس کے بنی نوع کے ہلاک کرنے کے لئے عیسائیوں نے کھڑی کی ہے۔(xiii) فتح (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۷۔صفحہ ۲۵۷) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : اس صحیح کی پہلے مسیح کی طرح آسمان پر بادشاہت ہے۔زمین کی حکومتوں سے کچھ تعلق نہیں۔ہاں جس طرح رومی قوم میں آخر دین مسیحی داخل ہو گیا ، اس جگہ بھی ایسا ہی ہو گا۔" (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد۱۷۔صفحہ ۳۰۴) مذہب عیسائی آخر قیصری قوم میں گھس گیا۔سو اس خصوصیت نیز فرمایا میں بھی آخری مسیح کا اشتراک ہے۔ee