ابن مریم — Page 191
المهدي»۔١٩٣ (تفسیر در منثور جلد ٤، ص ۳۱۵ : تفسير سورة كهف زير آيت إذا أوى الفتية)۔کہ مہدی علیہ السلام کے معاون و مددگار اصحاب الکہف ہیں۔دونوں مسیحوں کو اصحاب الکہف عطا ہوئے اور یہ ان کی مماثلت کا ایک زبر دست ثبوت ہے (۱۷) ایک عجیب مماثلت مسیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السلام کو شیخ نجدی حمید نے آزمائش میں ڈالا۔لکھا ہے : ابلیس اسے مقدس شہر میں لے گیا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اس سے کہا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دیے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گا اور وہ تجھے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے۔ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر کی ٹھیس لگے۔یسوع نے اس سے کہا۔یہ بھی لکھا ہے کہ تو خداوند اپنے خدا کی آزمائش نہ کر۔(متی ۵۰۴ تا ۷ ) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ بھی بعینہ اس طرح کا واقعہ پیش آیا۔۱۸۹۷ء میں ایک شخص محمد رضا طہرانی نجفی ، لاہور آیا اور اس نے حضور علیہ السلام کو یہ دعوت دی کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر شاہی مسجد کے مینارے سے چھلانگ لگاتے ہیں۔جو سچا ہے وہ بچ جائے گا اور جھوٹا ہلاک ہو گا۔اس واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ید شیخ نجدی شیطان - ابلیس (فیروز اللغات )