ابن مریم

by Other Authors

Page 63 of 270

ابن مریم — Page 63

۶۵ حضرت مسیح علیہ السلام خود بیان فرماتے ہیں کہ اگر تم موسیٰ کا یقین کرتے تو میرا بھی یقین کرتے۔اس لئے کہ اس نے میرے حق میں لکھا ہے۔(یوحنا ۴۶۰۵) اور حضرت یسعیاہ علیہ السلام کی زبانی اس وعدہ کا اظہار یوں ہوا کہ خداوند آپ تم کو ایک نشان بخشے گا۔دیکھو ایک کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا پیدا ہو گا اور وہ اس کا نام عمانوایل رکھے گی۔" یسیاه ۷ : ۱۴) چنانچہ حضرت یسعیاہ کی اس پیش گوئی کو انجیل متی ۱ : ۲۳ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر چسپاں کیا گیا ہے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا بھی امت مسلمہ کو وعدہ دیا گیا تھا۔چنانچہ صادق و مصدوق حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا ليوشكن أن ينزل فيكم بن مريم۔۔۔۔۔(بخاري، باب نزول عيسى)۔کہ تم میں ابنِ مریم نازل ہو گا۔اس وعدہ کے ساتھ آپ نے کئی ایک مقامات پر آنے والے کی آمد کی کئی نشانیاں بھی بیان فرمائیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنی آمد کے وعدہ کے بارہ میں یہ وضاحت بیان فرمائی کہ میں وہی ہوں جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا۔ہاں ! میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں کی زبان پر وعدہ ہوا۔" ( ملفوظات۔جلد ۳۔صفحہ ۶۵) اس مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔