ابن مریم

by Other Authors

Page 44 of 270

ابن مریم — Page 44

سلام سلام تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷ - صفحه ۳۰۶ تا ۳۰۸) مسیح کی بروزی آمد پر امتِ مسلمہ کا اتفاق حضرت مسیح علیہ السلام کی بحجم عصری آمد پر بعض لوگ یقین رکھتے ہیں لیکن امت مسلمہ کے اکابرین اس حقیقت پر متفق ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی آمد بروزی طور پر ہو گی۔ان کا عقیدہ ہے کہ جس طرح گذشتہ کالمین کی ارواح سے بعض لوگوں کی ارواح کامل اتصال پیدا کر لیتی ہیں اور ان کی مظہر بن جاتی ہیں اسی طرح حضرت عیسی علیہ السّلام ہے مہدی علیہ السلام کی روح کامل اتصال پیدا کر کے عیسی بن جائے گی۔چنانچہ شیخ محمد اکرم صابری لکھتے ہیں بعضی بر آنند که روح عیسی در مهدی بروز کند و نزول عبارت از ہمیں بروز است مطابق حدیث لا مهدي إلا عيسى بن مريم»۔(اقتباس الأنوار ص ٥٢)۔کہ بعض کا عقیدہ ہے کہ عیسیٰ کی روحانیت مہدی میں بروز کرے گی اور حدیث میں لفظ نزول سے مراد بروز ہی ہے۔مطابق اس حدیث کے کہ نہیں ہے مہدی مگر عیسی بن مریم۔اسی طرح علامہ میبدی نے شرح دیوان میں لکھا ہے۔" روح عیسی علیہ السلام در مهدی بروز کند و نزول عیسی این (غایۃ المقصود۔صفحہ ۲۱) کہ عیسیٰ علیہ السلام کی روح مہدی علیہ السلام میں بروز کرے گی اور عیسی بروز است - جلد علیہ السلام کا نزول بروزی طور پر ہے۔پس جب ہم کلام الہی ، صحف انبیاء ، احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ عالم کا مطالعہ کرتے ہیں تو کوئی ایک شہادت بھی ایسی نہیں پاتے کہ جس سے