ابن مریم

by Other Authors

Page 45 of 270

ابن مریم — Page 45

۴۵ کسی وجود کا بعد مرنے کے دوبارہ دنیا میں آنا ثابت ہو۔اور نہ ہی رجعت حقیقی کی کوئی مثال صفحہ ہستی پر ملتی ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اس بات کی منادی کرتی ہے کہ جب بھی کسی وجود کے دوبارہ آنے کی پیش گوئی ہو تو اس سے مراد اس کی بروزی آمد ہوتی ہے۔ایسی پیش گوئی اس کے مثیل کے ذریعہ پوری کی جاتی ہے۔اسی لئے حضرت شیخ الاکبر محی الدین ابن عربی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا : وجب نزوله في آخر الزمان بتعلقه ببدن آخر»۔تفسير عرائس البيان جلد ۱ ص ٢٦٢)۔کہ یہ ضروری ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول آخری زمانہ میں ایک دوسرے بدن کے ساتھ ہو۔یعنی نام تو وہی عیسیٰ ہی ہو گا لیکن وجود کوئی اور ہو گا۔علامہ اقبال نے بھی اسی نقطہ نگاہ کی تائید کی ہے اور اسے عقل کے عین مطابق قرار دیا ہے۔زبان خلق اور نقارہ خدا گذشتہ صفحات سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی ہے کہ کسی وجود کے دوبارہ دنیا میں آنے کی جب پیش گوئی موجود ہو اور دنیا اس کی آمد کی منتظر ہو تو خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ اس کا متیل پیدا کرتا ہے جو پہلے کی خاصیت اور طبع کا آئینہ اور عکس ہوتا ہے۔اس کے وجود میں پہلے کی سیرت و صورت نظر آتی ہے۔اسی سنت اللہ کے مطابق حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معبود متیل عیسی نہیں یعنی آپ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کی قوت اور طبع پر ہیں اور ان کے رنگ میں رنگین ہیں۔دیکھنے والا آپ کی زندگی کے ہر شعبہ میں حضرت مسیح علیہ السلام کے دیکھیں رسالہ علامہ اقبال کا پیغام ملت اسلامیہ کے نام۔صفحہ ۲۲ ، ۲۳)