ابن مریم

by Other Authors

Page 254 of 270

ابن مریم — Page 254

۲۶۰ کثیر رکھنے والا روحانی بیٹا عطا فرمائیں گے اور اس کا دشمن نرینہ اولاد سے محروم ہو گا۔اب لازماً کوئی ایسار تبہ اور عہدہ بھی ہونا چاہئے جو اس اولاد کو نرینہ اولاد ثابت کر دے اور جس کے وجود سے یہ ثابت ہو جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نرینہ اولاد سے محروم نہ تھے۔اس نقطہ نگاہ سے جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مومن کا عہدہ تو لڑکیوں کے لئے بھی ہے اور لڑکوں کے لئے بھی۔شہادت اور صدیقیت کے مقامات بھی مرد کی طرح عورتیں بھی حاصل کر سکتی ہیں لیکن نبوت ایک ایسا عہدہ ہے جو کبھی کسی عورت کو نہیں ملا اور یہ مرد کے ساتھ مخصوص ہوتا ہے۔یہاں چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بہت بڑے روحانی بیٹے کی خوشخبری دی گئی ہے۔اس لئے آیت کا مفہوم یہ ہو گا کہ تیرے دشمن کی اولاد کٹ جائے گی لیکن تیری نسل میں سے اللہ تعالیٰ ایک ایسا انسان پیدا کرے گا جو نبوت کے مقام پر فائز ہو گا۔(تفسیر کبیر۔جلد ۱۰۔صفحہ ۳۷۰۔تفسیر سورہ کوثر) مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام (مارية)۔یعنی ابراہیم ابن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔فالحمد لله على ذلك»۔ایک وضاحت ایک حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جو فرمایا کہ کہ میرا بیٹا ابراہیم نبی ابن نبی ہے اور اسی طرح الكوثر سے مسیح موعود علیہ