ابن مریم

by Other Authors

Page 251 of 270

ابن مریم — Page 251

۲۵۷ والا وجود قرار دیا تو اس سے مراد وہی الرجل الكثير العطاء والخير»۔ہے جس کا لفظ کوثر میں ذکر ہے جس نے آپ کے فرزند کے طور پر ظہور کرنا تھا۔اس آنے والے فرزند کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ بالا پیش گوئی میں کے نام سے موسوم کیا ہے۔لفظ مریم قبطی زبان میں ماریہ ، عبرانی میں مریوم ، کے تلفظ سے ادا کیا جاتا ہے اور انگریزی میں یہی لفظ میری (MARY ) کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس سے ایک اور مضمون سامنے آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آنے والے وجود کو ” “ کے نام سے پکارا تو یہ اس طرف اشارہ تھا کہ وہ میرا روحانی فرزند ہونے کے لحاظ سے مریم یعنی ماریہ کے بیٹے ابراہیم کی جگہ ہو گا۔چنانچہ الہام الہی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابراہیم " اور "ابن رسول اللہ " قرار دیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔اني معك يا ابراهيم»۔(تذكرة ص ۷۲۷)۔اني معك يا ابن رسول الله»۔(تذكرة ص ٥٧٧)۔اے ابراہیم ! میں تیرے ساتھ ہوں۔اے رسول اللہ کے بیٹے ! میں تیرے ساتھ ہوں۔طلع الاکبر حضرت محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔«المهدي الذي يجي في آخر الزمان۔۔۔۔۔۔باطنه باطن محمد»۔( شرح فصوص الحکم۔صفحہ ۳۵) کہ وہ مہدی جو آخری زمانہ میں آئے گا۔اس کا باطن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باطن ہو گا۔اور حضرت ولی اللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ محدث دہلوی مجدد صدی دوازدهم مسیح موعود کی شان بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔