ابن مریم

by Other Authors

Page 234 of 270

ابن مریم — Page 234

۲۳۸ رہبر بنائے گاوہ بھی یسوع کی مانند ہو جائے گا۔یہ پاک تعلیم ہزاروں کو عیسی مسیح بنانے کے لئے تیار ہے اور لاکھوں کو بنا چکی ہے۔" سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن۔جلد ۱۲۔صفحہ ۳۴۸) عیسی کے معجزوں نے مردے جلا دیئے محمد کے معجزوں نے عیسیٰ بنا دیئے زاد زاں مریم مسیح ایں زماں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں وضاحت فرما دی ہے کہ وہ اس امت کے بعض افراد کو مقام مریمی عطا فرمائے گا۔اور بعض کو اس مقام سے ترقی دے کر نفخ روح کے ذریعہ عیسوی مرتبہ تک پہنچائے گا۔یہی ذکر حدیث نبوی میں بھی ملتا ہے۔پس وہ موعود نبی جس نے مسیح کی قوت اور طبع پر خیر امت میں ظہور کرنا تھا اس کو بھی مریم اور ابن مریم کا نام دیا گیا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس زمانہ میں مسیح اور عیسیٰ بن کر مبعوث ہوئے۔آپ ایک وقت تک حالت مریمی میں رہے اور پھر خدا تعالیٰ نے آپ کو نفخ روح کے ذریعہ عیسی بنا دیا۔چنانچہ حضور علیہ السلام مقام مرکمیت سے مقام ارہاص کے طور پر بیان فرمایا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ الیاس کا مقام ارہا صیت کا مقام ہے جو ہر مسیح کے لئے پیشرو اور راہ درست کرنے والے کے طور پر ہے۔پس جب مومن خدا تعالیٰ کی طرف سے نفخ روح کے بعد مقام عیسویت یا مقام مسیحیت کو پہنچتا ہے تو اس مقام کے حصول سے ماقبل حالت اس کے لئے مقام الیاسیت ہے جو کہ مسیح اور کے لئے بطور الیاس (ایلیا) کے ہے۔لہند آیت کریمہ سَلَامُ عَلَى إِلْيَا سِينَ میں ہر اس الیاس کے لئے خدا کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے جو مقام محفوظ پر پہنچ کر عیسی اور مسیح کے مقام پر فائز ہونے کے لئے تیار ہوتا ہے۔