ابن مریم — Page 185
۱۸۷ بگڑے ہوئے ہیں۔پس مرزا قادیانی کو خبردار رہنا چاہئے کہ وہ بھی بکر عید کی قربانی نہ ہو جاوے۔" اور پھر اخبار رہبر ہند لاہور ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ ء میں صفحہ ۱۴ پہلے کالم میں لکھا ہے۔” کہتے ہیں کہ ہندو قادیان والے کو قتل کرائیں گے۔نیز فرمایا: وو ) سراج منیر۔روحانی خزائن۔جلد ۱۲۔صفحہ ۴۵ حاشیہ ) یہود نے حضرت مسیح کی تکذیب کے لئے یہ پہلو سوچا تھا کہ ان کو مصلوب کر کے توریت کے رو سے ان کا لعنتی ہونا کھل جائے اور سچا پیغمبر لعنتی نہیں ہو سکتا۔لیکھرام کی موت کے بعد ہنود نے یہی کیا اور کر رہے ہیں۔لیکن انہوں نے میری تکذیب کے لئے یہ دوسرا پہلو سوچا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس کو بھی عید کے قریب قریب قتل کر دیں اور اس طرح پر الہی پیش گوئی کو برباد کر کے دلوں سے اسلامی عظمت کو مٹا دیں۔اور لوگوں کو اس طرف توجہ دلا دیں کہ جیسا کہ لیکھرام ایک پیش از وقت پیش گوئی کے موافق قتل ہو گیا۔پس اگر وہ خدا کا الہام ہو سکتا ہے تو ہماری بات کو بھی خدا کا الہام کہنا چاہئے۔سو اس طرح پر دنیا میں ایک گڑبڑ پڑ جائے گا اور لوگ ہندووں کے ایک مردہ کے مقابل مسلمانوں کے ایک مردہ کو دیکھ کر اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ دونوں انسانی منصوبے ہیں اور اس طرح پر بآسانی اس شخص کا کاذب ہونا ثابت ہو جائے گا۔سو یہود اور ہنود تکذیب کی مدعا میں واحد ہیں۔صرف جدا جدا دو پہلو اُن کو سوجھے۔" (سراج منیر۔روحانی خزائن۔جلد ۱۲۔صفحہ ۴۸، ۴۹)