ابن مریم — Page 148
100 بھی ایک موسم ہوتا ہے اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم۔پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاوں گا۔خدا سے مت لڑو۔یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔) اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد۱۷۔صفحہ ۲۰۰ ، ۴۰۱) : 17 اعتراضات و الزامات (i) بدعتی سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کی جماعت کو یہود نے ناصریوں کا بدعتی فرقہ " قرار دیا تھا۔دیکھئے اعمال ۲۴ : ۵۔سیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں مولوی نذیر حسین دہلوی نے رسالہ اشاعہ السنہ۔نمبر ۵ - جلد ۱۳ میں ایک طویل فتوی دیا تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو ”قادیانی “ اور ”اہل بدعت قرار دے کر یہود کی مماثلت اختیار کی۔(دیکھیں کتاب البریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۱۴۶) (ii) بدکار صحیح موسوی : حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مخالفین نے ”بد کار " کہا اور حاکم وقت پیلاطوس سے کہا کہ اگر یہ بد کار نہ ہوتا تو ہم اسے تیرے حوالے نہ کرتے۔" (یوحنا ۱۸ ۳۰۰) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی مولوی عبد الحق