ابن مریم — Page 146
۱۴۸ بھی انہیں خیالات کے حامل تھے )۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے متعدد جگہ ان کے عقائد کا رد کیا نیز اسی ضمن میں ایک جامع کتاب ”بركات الدعا" بھی تصنیف فرمائی۔xi امید ویقین کا مجسمہ ☆ مسیح موسوی : حضرت عیسیٰ علیہ السلام مخالفت کے اس شدید طوفان میں اور تکالیف کی اذیت ناک چوطرفی ہواؤں میں بھی خدا کی رحمت سے ایک لمحہ بھی نامید نہ تھے۔انہیں اپنی کامیابی پر پورا یقین تھا۔لکھا ہے: اسے اپنی کامیابی پر پورا یقین تھا۔اس لئے نہ تو وہ وسائل کی چنداں فکر کرتا تھا اور نہ مخالفت سے ڈرتا تھا۔۔۔۔۔۔وہ بھروسے اور خاص ایمان سے کام کیا کرتا تھا۔" (حیات اسیح۔صفحہ ۱۳۸ ، ۱۳۹) مسیح محمدی : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت میں اور آپ کے پیغام کو روکنے کے لئے اٹھنے والا ہر طوفان آپ کے عزم و استقلال اور کامل توکل کے سامنے گرد کی صورت بیٹھ گیا۔آپ کی روح امید اور ایمان سے لبریز تھی اور یقین کامل آپ کی کامرانی اور فتح نمایاں کا ضامن تھا۔اس کی ایک جھلک ملاحظہ ہو۔آپ نے فرمایا: اگر چہ ایک فرد بھی ساتھ نہ رہے اور سب چھوڑ چھاڑ کر اپنا اپنا راہ لیں۔تب بھی مجھے کچھ خوف نہیں۔میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔اگر میں پیسا جاؤں اور کچلا جاؤں اور ایک ذرے سے بھی حقیر تر ہو جاؤں اور ہر ایک طرف سے ایذا اور گالی اور لعنت دیکھوں۔تب بھی میں آخر فتحیاب ہوں گا۔مجھ کو کوئی نہیں جانتا مگر وہ