ابن مریم — Page 89
جو ستارہ انہوں نے پورب میں دیکھا تھا وہ ان کے آگے آگے چلا یہاں تک کہ اس جگہ کے اوپر جاکر ٹھہر گیا جہاں وہ بچہ تھا۔وہ ستارے کو دیکھ کر نہایت ہی خوش ہوئے۔(متی۔۹:۲، ۱۰) اور پادری طالب الدین لکھتا۔لکھتا ہے: " ہمیں قابل منجم کیکر کے حساب سے ، معلوم ہوا ہے کہ انہیں ایام میں سطح آسمان پر ایک چند روز مگر نہایت چمکتا ہوا ستارہ نمودار ہوا (حیات امسیح۔صفحہ ۳۱) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح علیہ السلام سے مشابہت کے لئے اس ستارہ کو نشان بنایا۔چنانچہ کتاب بیج الکرامه - فصل بست و دوم صفحہ ۳۳۴ میں مہدی کے لئے اس ستارے کا بطور نشان ہونا تفصیل سے مذکور ہے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ - السلام فرماتے ہیں: نواب صدیق حسن خان صاحب حجج الکرامہ میں اور حضرت مجدد الف ثانی صاحب نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ستارہ دنبالہ دار یعنی ذوالسنین مہدی معہود کے ظہور کے وقت میں نمودار ہو گا۔چنانچہ وہ ستارہ ۱۸۸۲ ء میں نکلا اور انگریزی اخباروں نے اس کی نسبت یہ بھی بیان کیا کہ یہی وہ ستارہ ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں نکلا۔" چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ - صفحه ۳۳۰ حاشیه )