ابن مریم

by Other Authors

Page 79 of 270

ابن مریم — Page 79

Al : 4 ( i ) خاندان کی ہجرت خاندان سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خاندان کو ظالم بادشاہ کے ظلم اور تعدی کی وجہ سے بیت اللحم (یہودیہ ) سے ہجرت کرنی پڑی۔لکھا ہے: ” خداوند کے فرشتے نے یوسف کو خواب میں دکھائی دے کر کہا اٹھ بچے اور اس کی ماں کو لے کر مصر کو بھاگ جا۔اور جب تک میں تجھ سے نہ کہوں وہیں رہنا۔کیونکہ ہیرودیس اس بچے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اسے ہلاک کرے۔پس وہ اٹھا اور رات کے وقت بچے اور اس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر روانہ ہو گیا۔" (متی ۲ : ۱۳ ، ۱۴) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کو بھی ظالم حکمران کے جبر و استبداد کے باعث قادیان سے کپور فلہ ریاست کی جانب جانا پڑا۔اس ہجرت کی مختصری روئیداد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ لکھی ہے ایک گروہ سکھوں کا جو رام گڑھیہ کہلاتا تھا ، اول فریب کی راہ سے اجازت لے کر قادیان میں داخل ہوا اور پھر قبضہ کر لیا۔اس وقت ہمارے بزرگوں پر بڑی تباہی آئی اور اسرائیلی قوم کی طرح اسیروں کی مانند پکڑے گئے اور ان کے مال و متاع سب لوٹی گئی۔کئی مسجد میں اور عمدہ عمدہ مکانات مسمار کئے گئے۔اور جہالت اور تعصب سے باغوں کو کاٹ دیا گیا اور بعض مسجدیں جن میں سے اب تک ایک مسجد سکھوں کے قبضہ