ابن مریم — Page 69
که امام مہدی عنقریب ظہور فرمائیں گے۔( ii ) آمد کے وقت سیح موسوی : کتاب ” حیات مسیح " میں لکھا ہے " " لوگوں کے درمیان آنے والے بادشاہ اور نجات دہندے کے متعلق طرح طرح کے نشانات اور خیالات پیدا ہوئے چنانچہ جو لوگ اس کی راہ دیکھ رہے تھے اور روحانی بینائی اور باطنی پاکیزگی کے سبب ان نشانات کو دیکھنے اور سمجھنے کی لیاقت رکھتے تھے ان کے دل میں کچھ کچھ روشنی چمک اٹھی کہ جو آنے والا تھا آگیا۔" (صفحہ ۲۸) نیز انجیل متی باب ۲ میں بھی اس کا ذکر ہے۔مسیح محمدی: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں بھی راست بازوں کو یہ علم ہو گیا تھا کہ آنے والا آپکا ہے۔چنانچہ حضرت میاں صاحب کو ٹھہ والے اور مولوی عبداللہ صاحب غزنوی نے آپ کی آمد کی خبر دی تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں کتاب تحفہ غرفویه - روحانی خزائن۔جلد ۱۵ صفحه ۵۶۴) اسی طرح گلاب شاہ مجذوب نے آپ کی آمد کی گواہی دی تفصیل دیکھیں کتاب تذکرہ الشہادتین - روحانی خزائن جلد ۰۲ صفحه ۳۶) (ii) غیر متوقع آمد مسیح موسوی یہودی متوقع تھے کہ ایلیاء آسمان سے اترے گا اور مسیح کی راه درست کرے گا پھر ہولناک تغیرات کے بعد مسیح آئے گا ( ملا کی )۔مگر کیا ہوا مسیح نہایت غیر متوقع سادگی سے آیا۔وہ نہ کسی شان و شوکت یا دھوم دھام یا آسمانوں کے پھٹنے کے ساتھ بلکہ شبنم یا شفق کی طرح