ابن مریم — Page 68
ง (۷) خاتم الخلفاء مسیح موسوی : الخلفاء تھے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام سلسلہ موسویہ کے خاتم مسیح محمدی اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام سلسلہ محمدیہ میں خاتم الخلفاء ہیں۔اس بارہ میں آپ فرماتے ہیں۔میں روحانیت کی رُو سے اسلام میں خاتم الخلفاء ہوں جیسا کہ مسیح اسرائیلی سلسلہ کے لئے خاتم الخلفاء تھا۔" :۳ ( 1 ) آمد سے قبل کشتی نوح - روحانی خزائن۔جلد ۱۹۔صفحہ ۱۷) آمد سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد سے قبل یہود کو آپ کی بعثت کا مکمل یقین تھا۔چنانچہ لکھا ہے۔۔" جو مقدس نوشتوں کو بڑے بجز و شوق سے پڑھا کرتے تھے اور ان کے معانی کو سمجھتے تھے۔ان دنوں اس قسم کے لوگ مسیح کے ظہور کے منتظر تھے۔؟ ( حیات اسیح۔صفحہ ۲۹ ) مسیح محمدی اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بارہ میں علمائے امت اور اولیاء اللہ یقین رکھتے تھے۔چنانچہ بارہویں صدی کے مجدد حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا۔«المهدي تهيأ للخروج»۔تفهیمات، جلد ۲، ص۱۲۳)۔