ابن مریم — Page 38
۳۸ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت آخری زمانہ میں سورہ جمعہ کی آیت تو وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ سے مسلم۔، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رجعت بروزی طور پر ہوگی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حقیقی رجعت کا جواز کیونکر پیدا ہو سکتا ہے ؟ پس صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا میں دوبارہ آئیں گے اور حضرت مسیح علیہ السلام بھی مگر دونوں کی آمد بروزی رنگ میں ہوگی۔اسی طرح سے جو لوگ آخری زمانہ میں مہدی اور مسیح کی مخالفت کریں گے وہ بروزی طور پر یہودی بن جائیں گے۔اسی لئے سورہ فاتحہ میں یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ ایسا نہ ہو کہ ہم یہودیوں کی طرح بن جائیں جنہوں حضرت مسیح کا انکار کیا اور اس کے دشمن ہو گئے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام خود اقرار کرتے ہیں کہ میری دوسری آمد بروزی رنگ میں ہو گی۔آپ فرماتے ہیں میں تم سے کہتا ہوں کہ ایلیاء تو آپکا اور انہوں نے نہیں پہچانا بلکہ جو چاہا اس کے ساتھ کیا۔اسی طرح ابن آدم بھی ان کے ہاتھ سے دکھ اٹھائے گا۔ee - (متی ۱۲۰۱۷) اس بیان میں حضرت عیسی علیہ السلام نے صاف الفاظ میں واضح کر دیا کہ ان کا دوبارہ آنا بھی الیاس کی دوبارہ آمد کی طرح ہو گا۔چونکہ مسیح علیہ السلام قبل ازیں کئی مرتبہ اپنی آمد ثانی کا حواریوں کے سامنے ذکر کر چکے تھے۔جیسا کہ متی کی انجیل سے ظاہر ہے آپ نے چاہا کہ الیاس کی آمد ثانی کی بحث میں اپنی آمد کی حقیقت بھی ظاہر کر دیں۔سو آپ نے بتا دیا کہ آپ کی آمد ثانی بھی بروزی طور پر الیاس کی آمد ثانی کی طرح ہو گی۔جس طرح الیاس علیہ السلام کے خلق اور طبع پر حضرت یحی علیہ السلام آئے اور ایلیا کہلائے اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام کے خلق اور خو پر کوئی اور آئے گا۔جو مسیح کہلائے گا۔پس مسیح موعود علیہ