ابن مریم

by Other Authors

Page 237 of 270

ابن مریم — Page 237

۲۴۱ بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ صدیقیت کا جو حمل تھا اس سے بچہ پیدا ہوا۔جس کا نام عیسی رکھا گیا۔اور جب تک وہ کمزور رہا صفات مرسیمیہ اس کی پرورش کرتی رہیں۔اور جب وہ اپنی طاقت میں آیا تو اس کو پکارا گیا اور يا عيسي إني متوفيك ورافعك إلي]۔دیکھو ۵۵۶ براہین احمدیہ۔یہ وہی وعدہ تھا جو سورہ تحریم میں کیا گیا ضرور تھا کہ اس وعدہ کے موافق اس امت میں سے کسی کا نام مریم ہوتا اور پھر اس طرح ترقی کر کے اس سے عیسی پیدا ہوتا اور وہ کہلاتا۔سو وہ میں ہوں۔وحی [هذي إليك]۔مریم کو بھی ہوئی اور مجھے بھی۔مگر باہم فرق یہ ہے کہ اس وقت مریم ضعف بدنی میں مبتلا تھی اور میں ضعف مالی میں مبتلا تھا۔( نزول اسیح - روحانی خزائن۔جلد ۱۸۔صفحہ (۵۴) et ” جب میں نے اپنی کتاب براہین احمدیہ تصنیف کی جو میری پہلی تصنیف ہے تو مجھے یہ مشکل پیش آئی کہ اس کی چھپوائی کے لئے کچھ روپیہ نہ تھا اور میں ایک گمنام آدمی تھا۔مجھے کسی سے تعارف نہ تھا تب میں نے خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کی تو مجھے یہ الہام ہوا هز اليك بجذع النخلة تساقط عليك رطبا جنيا»۔دیکھو براہین احمدیہ ۲۳۱۔(ترجمہ) کھجور کے تنہ کو ہلا تیرے پر تازہ بتازہ کھجور میں گریں گی۔چنانچہ میں نے اس حکم پر عمل کرنے کے لئے سب سے اول خلیفہ سید محمد حسن صاحب وزیر ریاست پٹیالہ کی طرف مائل کر دیا اور انہوں نے بلا توقف اڑھائی سو روپیہ بھیج دیا اور پھر دوسری دفعہ اڑھائی سو روپیہ دیا۔اور چند آدمیوں نے روپیہ کی مدد کی