ابن مریم

by Other Authors

Page 227 of 270

ابن مریم — Page 227

۲۳۱ مرد ہیں۔اور مریم کہلاتے ہیں اگر عورت ہیں۔دوسرے وہ گروہ ہے جو آسمان پر یہود مغضوب علیم کہلاتے ہیں۔پہلا گروہ مس شیطان سے پاک ہے اور دوسرا گروہ شیطان کے فرزند ہیں۔؟ "t (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد۱۷۔صفحہ ۳۲۴ حاشیہ ) مقام مریمیت سے مقام عیسویت تک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ ءَامَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِندَكَ بَيْنَا فِي الْجَنَّةِ وَنَجْنِي مِن فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ، وَنَجنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ) وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ، وَكَانَتْ مِنَ الْقَنِنِينَ ) ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی مثال فرعون کی بیوی اور حضرت مریم ترجمہ : اور مومنوں کی حالت اللہ تعالی فرعون کی بیوی کی طرح بیان کرتا ہے جبکہ اس نے اپنے رب سے کہا کہ اے خدا ! تو اپنے پاس ایک گھر جنت میں میرے لئے بھی بنا دے اور مجھ کو فرعون اور اس کی بد اعمالیوں سے بچا اور اسی طرح اس کی ظالم قوم سے نجات دے۔اور پھر اللہ تعالی فرماتا ہے۔مومن کی حالت مریم کی طرح ہے جو عمران کی بیٹی تھی۔جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی اور ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اس کلام کی جو اس کے رب نے اس پر نازل کیا تھا تصدیق کر دی تھی اور وہ اس کی کتابوں پر ایمان لائی تھی اور اس نے فرمانبرداری کا مقام حاصل کر لیا تھا۔